کامران اکمل نے وہاب ریاض کو ورلڈ کپ میں آزمانے کا مشورہ دیدیا
محمد عباس کوکھلانا مناسب نہیں ،پاکستان ٹیم فیورٹ ہوگی، وکٹ کیپر
کامران اکمل نے وہاب ریاض کو ورلڈ کپ میں آزمانے کا مشورہ دے دیا۔
وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہاکہ پاکستان کا بولنگ اٹیک کافی بہتر لیکن اسکواڈ میں وہاب ریاض جیسے بولر کی موجودگی ضروری ہے، وہ وہ گزشتہ 2،3 برس سے سفید بال کے ساتھ بہت اچھی بولنگ کررہے ہیں۔
میگا ایونٹ کیلیے ٹیم سلیکشن پر کامران اکمل نے کہاکہ ورلڈ کپ چونکہ اب قریب ہے اس لیے ان پلیئرز پر ہی انحصار کرنا چاہیے جوایشیا کپ سے کھیلتے چلے آرہے ہیں، باقی سلیکٹرز پر منحصر ہے کہ وہ ٹیم کمبی نیشن کے بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم میگا ایونٹ سے قبل اچھا کمبی نیشن تلاش کرنے میں کامیاب رہیں گے، انگلینڈ میں کھیلے جانے والے بڑے ایونٹس میں ہمارا ریکارڈ کافی بہتر اور اسی لیے مجھے ٹیم کی فتح کے امکانات زیادہ روشن دکھائی دے رہے ہیں۔
37 سالہ کامران اکمل محمد عباس کو ورلڈ کپ میں موقع دینے کے حق میں نہیں، انھوں نے کہاکہ پیسر کو محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں، اس لیے ان کی شمولیت مناسب نہیں ہوگی، ویسے بھی ہمیں ٹیسٹ میں اچھا کھیلنے والوں کو محدود اوورز کے اسکواڈ کا حصہ بنانے کو اپنی عادت نہیں بنالینا چاہیے۔
سرفراز کے کپتان ہونے کی وجہ سے اپنی ٹیم میں شمولیت کو مشکل سمجھنے سے انکار کرتے ہوئے کامران اکمل نے واضح کیا کہ میں اسے وجہ نہیں سمجھتا، میری توجہ صرف اپنی پرفارمنس پر مرکوز ہے، سرفراز اچھا کپتان اور وکٹ کیپر ہونے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ ہے۔