بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں محمد نواز نے سلہٹ سکسرز کو فتح دلادی

پاکستانی کرکٹر نے21 بالز پر ناقابل شکست 39 رنز بناکر ٹیم کا مجموعہ 4 وکٹ پر 195 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔


Sports Desk January 27, 2019
پاکستانی کرکٹر نے21 بالز پر ناقابل شکست 39 رنز بناکر ٹیم کا مجموعہ 4 وکٹ پر 195 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فوٹو : فائل

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں محمد نواز نے سلہٹ سکسرز کو کھلنا ٹائٹنز پر 58 رنز سے فتح دلادی۔

مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرنے والے پاکستانی کرکٹر نے21 بالز پر ناقابل شکست 39 رنز بناکر ٹیم کا مجموعہ 4 وکٹ پر 195 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، جنید خان نے ایک وکٹ لی، یاسر شاہ خالی ہاتھ رہے، جواب میں کھلنا کی ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوگئی، نواز اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے میچ میں راجشاہی کنگز نے چٹاگانگ ویکنگز کو 7 رنز سے ہرایا، فاتح سائیڈ نے 5 وکٹ پر 198 رنز بنائے، جانس چارلس نے 55 رنز اسکور کیے، جواب میں چٹاگانگ کی ٹیم 8 وکٹ پر 191 رنز بناسکی، یاسر علی 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مستفیض نے 3 وکٹیں لیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔