وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 23 جولائی کو طلب کرلیا

اجلاس میں نئی توانائی پالیسی پر صوبوں سے مشاورت كی جائے گی اور آئی ایم ایف سے نئے قرض کا معاہدہ بھی پیش کئے۔۔۔، ذرائع


ویب ڈیسک July 20, 2013
اجلاس میں امن وامان كی مجموعی صورتحال پر بھی غور ہوگا، ذرائع فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے مشتركہ مفادات كونسل كا اجلاس 25 جولائی کے بجائے 23 جولائی كو طلب كر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم آفس میں نواز شریف كی زیر صدارت صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا جس میں نئی توانائی پالیسی پر صوبوں سے مشاورت كی جائے گی اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نئے قرض كا معاہدہ بھی پیش كیے جانے كا امكان ہے، اجلاس میں امن وامان كی مجموعی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |