پاکستان کی51 فیصد عوام نے وزیراعظم کی کارکردگی کے حق میں ووٹ دیدیا

وزیراعظم کی کارکردگی پر غیرمطمئن افراد کی تعداد 46 فیصد رہی۔


رضوان غلزئی January 27, 2019
وزیراعظم کی کارکردگی پر غیرمطمئن افراد کی تعداد 46 فیصد رہی۔ فوٹو:فائل

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان سروے میں شامل ایک ہزار 141 افراد میں سے 51 فیصد نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کے حق میں ووٹ دیا۔

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان سروے کے نتائج کے مطابق 38 فیصد افراد نے وزیراعظم کی کارکردگی کو 'اچھا' قرار دیا جبکہ 13 فیصد افراد کی رائے تھی کہ وزیراعظم کی کارکردگی 'بہت اچھی' ہے۔

سروے میں شامل افراد میں سے مجموعی طور پر 51 فیصد نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جنھوں نے 25 جولائی کو منعقدہ انتخابات میں کامیابی کے بعد 18 اگست 2018 کو وزیراعظم کا منصب سنبھالا تھا۔

وزیراعظم کی کارکردگی پر غیرمطمئن افراد کی تعداد 46 فیصد رہی، سروے میں26 فیصد افراد نے عمران خان کی کارکردگی کو 'خراب' قرار دیا اور اسی طرح 20 فیصد کی نظر میں وزیراعظم کی کارکردگی 'بہت خراب' ہے جبکہ 3 فیصد افراد نے جواب دینا نہیں چاہا یا پھر نہیں معلوم کا جواب دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔