غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسمگلنگ میں ائیرپورٹ پر تعینات عملے کا بھی مبینہ طور پر ملوث ہونے کا امکان


Saleh Mughal January 27, 2019
کارروائی کے دوران کسٹمز و ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے کے مابین شدید جھڑپ۔ فوٹو: فائل

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹمز نے غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی جانے والی پرواز نمبر Pk233 کی بریفنگ جاری تھی کہ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والا ماجد خان نامی مسافر ائیرپورٹ پر پہنچا اور تمام اسکیننگ کاونٹرز سمیت بورڈنگ کے بعد سامان طیارے تک پہنچائے جانے کیلیے خود کار اسکیننگ مشین سے بھی کلیرینس کے بعد مسافر کا سامان طیارے میں پہنچ گیا جبکہ مسافر طیارے میں سوار ہوا تو کسٹمز حکام مسافر کے طیارے پر پہنچنے کے بعد حرکت میں آئے۔

کسٹمز انسپکٹر اعجاز احمد مسافر کے تعاقب میں طیارے میں جانے لگا تو پیسنجر بریج میں اے ایس ایف نے روکنا چاہا تو اے ایس ایف اور کسٹمز عملے میں جھڑپ ہوئی اور اے ایس ایف اہلکار نے کسٹمز انسپکٹر کا پاس چھین لیا جس پر اے سی کسٹمز وہاں پہنچیں اور مسافر کو تحویل میں لے کر سامان سمیت طیارے سے اتا لیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں