کراچی پولیس چیف کاشہری کے بھیس میں مختلف علاقوں کا دورہ

ناکے لگا کر شہریوں کو تنگ کرنے والے 2 اے ایس آئی سمیت 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا

ایس پی و ڈی ایس پی، جیکسن، سلطان آباد ٹریفک سیکشنز انچارجز سے وضاحت طلب کرلی۔ فوٹو: فائل

کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے عام شہری کے بھیس میں مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے 2 اے ایس آئیز سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

کراچی پولیس ترجمان کے مطابق کراچی پولیس چیف نے دروے کے موقع پر ایم ٹی خان روڈ اور سلطان آباد میں پولیس اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے ناکہ بندی کر کے شہریوں کو تنگ کرتے ہوئے پائے گئے جس پر انھوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹریفک سیکشن کے 2 اے ایس آئیز سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔

امیر شیخ نے ٹریفک سیکشن جیکسن کے ریکارڈ پر اے ایس آئی ناصر اقبال اور سلطان آباد کے ایس آئی اکرم کے عہدوں میں بھی ایک درجے تنزلی کا حکم جاری کیا ہے۔


ترجمان کے مطابق معطل کیے جانے والے اہلکاروں میں جیکسن ٹریفک سیکشن کا اہلکار غلام محی الدین اور سلطان آباد ٹریفک سیکشن کا اہلکار رضوان شامل ہے۔

کراچی پولیس چیف نے ایس پی ٹریفک سٹی ڈاکٹر نجیب اور ڈی ایس پی منصور بوزدار کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا جبکہ جیکسن اور سلطان آباد ٹریفک سیکشنز کے انچارجز کو بھی ریکارڈ کیپرز کے ہمراہ طلب کیا ہے۔

 
Load Next Story