22 پروجیکٹس کے مکین مسائل کے حل کیلیے متحرک
گلشن اقبال بلاک 11 کے22فلیٹس کے مکینوں کی ایسوسی ایشن کا پہلااجلاس
گلشن اقبال بلاک 11 کے 22 تعمیراتی منصوبوں کے مکین تجاوزات،پتھاروں، ٹریفک جام، جرائم، نکاسی آب ودیگر بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے متحرک ہوگئے۔
22رہائشی فلیٹس کے 3100 سے زائد مکینوں کی تنظیم گلشن ریزیڈنٹس ایسوسی ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم سی ایسٹ کے چیئرمین معید انور نے کہا کہ مطلوبہ فنڈز کی عدم دستیابی اور سندھ حکومت کے عدم تعاون کے سبب ڈی ایم سیز کوبلدیاتی مسائل کے فوری حل میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ڈی ایم سیز سپریم کورٹ کے احکام کے تحت انسدادتجاوزات مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔
انھوں نے گلشن اقبال بلاک 11 کے مکینوں کو یقین دلایا کہ وہ علاقے صفائی،تجاوزات، پتھاروں کے خاتمے اور ملبہ اٹھوانے کے لیے ایکشن پلان ترتیب دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور پتھاروں سے گلشن اقبال بلاک 11 کی سڑکوں پرٹریفک کے مسائل بڑھ گئے ہیں لہذا ان تجاوزات اور پتھاروں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلشن ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین مرزاحنان بیگ نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے بلاک11 میں تجاوزات اور پتھاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے علاقے میں نہ صرف جرائم کی شرح بڑھ گئی ہے بلکہ مرکزی شاہراہ پر ٹریفک جام کے مسائل بڑھ گئے اور داخلی سڑکیں تنگ ہوگئی ہیں،
انھوں نے کہا کہ علاقے میں نکاسی آب کے بڑھتے ہوئے مسائل کے باعث گندگی اور تعفن کے ماحول نے ماحولیاتی آلودگی بڑھادی ہے اور انہی عوامل کے سبب گلشن اقبال بلاک 11 کے 22 رہائشی فلیٹوں کے معززین پر مشتمل انجمن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کامقصد ڈی ایم سی علاقہ پولیس کے تعاون سے متعلقہ مسائل کو حل کروانا ہے۔
تقریب سے کاشف تھیم، کاشف شہزاد، عامر منگی اورکاشف شہزاد نے بھی خطاب کیا۔