ایران کی زمین سے زمین تک مار کرنیوالے میزائل کی نمائش

امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کریگا، میڈیاکادعویٰ


News Agencies August 23, 2012
امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کریگا، میڈیاکادعویٰ. فوٹو: اے ایف پی

GILGIT: ایران نے جدید صلاحیت کے حامل اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کو متعارف کرادیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فاتح 110 کا جدید وژن متعارف کرایا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق مذکورہ میزائل 300 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تہران میں ہونے والی اسلحہ کی نمائش کا افتتاح ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اپنی فوجی صلاحیتیں دفاعی نقطہ نظر سے بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ دریں اثناء امریکی حکومت نے کہا ہے کہ ایران میں شدید زلزلے کے پیشِ نظر امریکی غیر سرکاری تنظیموں پر ایران کو مالیاتی امداد دینے پر پابندیاں عارضی طور پر معطل کر دی جائیں گی۔

علاوہ ازیںاسرائیل میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل تل ابیب ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرے گا۔ اسرائیلی نیوز چینل کے نمائندے نے دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو چھ نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور انہیں یقین ہے کہ مٹ رومنی سے مقابلے کے لیے تیار صدر براک اوباما ایران پر اسرائیلی حملے کی مخالفت کر کے فلوریڈا میں یہودی ووٹرز کی ناراضگی مول نہیں لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں