آئی سی سی نے سرفراز احمد پر 4 میچوں کی پابندی لگادی

سرفراز احمد جنوبی افریقا کے خلاف آخری ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل سکیں گے۔


ویب ڈیسک January 27, 2019
سرفراز احمد جنوبی افریقا کے خلاف آخری ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل سکیں گے۔

آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچوں کی پابندی عائد کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں یہ معلومات فراہم کیں، سرفراز احمد کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے میچ کے دوران نسل پرستانہ جملا کہنے پر معطل کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد کو آئی سی سی کے نسل پرستانہ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 4 میچوں کے لیے معطل کیا گیا ہے، یوں وہ جنوبی افریقا کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں بھی شریک نہیں ہوسکیں گے جب کہ وہ پروٹیز کے خلاف ابتدائی 2 ٹی ٹوئنٹی میں بھی قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔



ترجمان آئی سی سی ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نسل پرستانہ فقرے بازی پرزیرو ٹولیرنس پالیسی رکھتا ہے اور سرفراز احمد نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سرعام معافی مانگی اس لیے ان پر کم سے کم سزا کا اطلاق ہوا جب کہ سرفراز کو نسل پرستی کیخلاف تعلیمی پروگرام میں بھی شرکت کرنا ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سرفراز احمد نے نسل پرستانہ جملے پر جنوبی افریقین کھلاڑی سے معافی مانگ لی

واضح رہے سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کھلاڑی اینڈائل فیلوکایو سے نسل پرستانہ جملہ کہنے پر معافی مانگی تھی جس پر انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان کو معاف بھی کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔