سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی نے شواہد کے لیے عوام سے مدد مانگ لی 

کسی شخص کے پاس ٹھوس ثبوت یا واقعے کی ویڈیو موجود ہے تو پیش کی جائے، اشتہار میں پنجاب پولیس کی عوام سے اپیل


ویب ڈیسک January 27, 2019
تمام ثبوت 28 جنوری صبح 11 بجے تھانہ یوسف والا میں پیش کئے جائیں، اشتہار۔ فوٹو: فائل

KARACHI: حکومت پنجاب کی جے آئی ٹی نے سانحہ ساہیوال پر شواہد کے لیے عوام سے مدد مانگ لی۔

سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کے معاملے پر حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے عوام سے مدد مانگ لی، پنجاب پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کے اشتہارات جاری کردیے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی شخص کے پاس ٹھوس ثبوت، چشم دید شہادت یا ویڈیو موجود ہے تو جے آئی ٹی کو پیش کی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ظالموں نے ظلم کی انتہا کردی، عینی شاہد سانحہ ساہیوال کا بیان

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ تمام ثبوت 28 جنوری صبح 11 بجے تھانہ یوسف والا میں جے آئی ٹی کو پیش کئے جائیں جب کہ اشتہار میں ثبوت فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھنے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ساہیوال میں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے ماں، باپ اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 3 بچے زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔