سیاست میں عمران خان یا پی ٹی آئی کو کوئی خطرہ نہیں فواد چوہدری

عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مشرق وسطیٰ کےمعاملے میں واپس آیا ہے، وفاقی وزیراطلاعات  


ویب ڈیسک January 27, 2019
کوشش ہے پاکستان کو دنیا کے لیے کھولا جائے، فواد چوہدری

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں عمران خان یا پی ٹی آئی کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔

دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف سویلین اداروں کو بہتراورمضبوط کررہے ہیں بلکہ پاکستان کے اندرونی مسائل پربھی توجہ دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ پرکرپشن کے الزامات ہم نے نہیں لگائے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے مشرق وسطیٰ کی سیاست میں کردار کم ہورہا تھا، اب ہماری حکومت کا فوکس امارات اور دیگر مشرق وسطیٰ میں اچھے تعلقات ہے، ہم امارات اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات کی کوششوں میں ہیں، عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مشرق وسطیٰ کےمعاملے میں واپس آیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پاکستان کو دنیا کے لیے کھولا جائے اور ہم چاہتے ہیں لوگ سیاحت اورکاروبار کے لیے پاکستان آئیں، جب کہ ہماری امن کی پالیسی ہے جس سے پاکستان کے لوگوں کا فائدہ ہوگا، ہم نے آتے ہی کرتا رپورسرحد کھولی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔