لارڈز میں 5 ایشز وکٹیں سوان کو 79 برس بعد پہلے انگلش اسپنر کااعزاز حاصل

گریم سوان نے پہلی اننگز میں آسٹریلیا کو 128 رنز پر ڈھیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔


AFP July 21, 2013
اس سے قبل ہیڈلے ویرٹی نے 1934 میں آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 61 رنز کے عوض 7 اور پھر 43 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: گریم سوان کو 79 برس بعد لارڈز میں کسی ایشز ٹیسٹ میں5 وکٹیں لینے والے پہلے انگلش اسپنر کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

انھوں نے پہلی اننگز میں آسٹریلیا کو 128 رنز پر ڈھیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اس سے قبل ہیڈلے ویرٹی نے 1934 میں آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 61 رنز کے عوض 7 اور پھر 43 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

گریم سوان اپنی اس 5 وکٹوں میں سے ایک پر شرمندگی سے دوچار ہیں جس کی بدولت ان کا نام لارڈز کے آنر بورڈ کی زینت بنا، سوان کے ہاتھوں سے پھسلنے والی گیند فل ٹاس میں تبدیل ہوئی اور آسٹریلوی اوپنر کرس روجرز کے گارڈ پر جا ٹکرائی، انگلش ٹیم کی اپیل پر جنوبی افریقی امپائر ماریس ایراسمس نے انھیں ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا، روجرز نے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جبکہ ری پلیز سے ظاہر ہورہا تھا کہ گیند اسٹمپس سے نہیں ٹکرا رہی تھی۔ سوان نے کہا کہ مجھے اس وکٹ پر کافی شرمندگی ہوئی جب گیند میرے ہاتھ سے پھسلی تو میں نے دیکھا ہی نہیں کہ یہ کہاں گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں