سعودی عرب میں 26 فلپائنی غیرمسلموں نے اسلام قبول کرلیا

شاہ عبداللہ نے آنتوں کے سرطان میں مبتلا ایرانی بچی کی ملک میں علاج کی منظوری دیدی۔


APP July 21, 2013
شاہ عبداللہ نے آنتوں کے سرطان میں مبتلا ایرانی بچی کی ملک میں علاج کی منظوری دیدی۔ فوٹو: وکی پیڈیا/فائل

سعودی عرب میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے26غیر مسلموں نے اسلام قبول کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ کال اینڈگائیڈنس کی کوششوں سے مدینہ کے علاقے میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے 26غیرمسلموں نے اسلام قبول کیا۔رواں سال ابتک ملک میں 590 غیر ملکی اسلام قبول کرچکے ہیں۔



دریں اثنا سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے آنتوں کے سرطان میں مبتلاایرانی بچی کی سعودی عرب میں علاج کی منظوری دیدی ہے۔بچی کاعلاج ریاض کے شاہ فیصل اسپتال اور ریسرچ سینٹر میںکیا جائیگا۔اخراجات سعودی حکومت برداشت کریگی۔شاہ عبداللہ نے مریم احمد اور انکے والدین کوسعودی عرب آنے کیلیے ویزے کی سہولت دینے کی خصوصی ہدایت جاری کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں