عثمان شنواری نے اپنی شاندار کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام کر دی

پنک ڈے صرف جنوبی افریقہ ہی نہیں ہمارے لئے بھی ایک بڑا دن ہے، عثمان شنواری


Sports Desk January 27, 2019
عثمان شنواری نے پنک ڈے میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں، فوٹو: فائل

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پنک ڈے میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرکے جنوبی افریقہ کو صرف 164 تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے والےعثمان شنواری نے اپنی کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام کردی۔

پیسر کا کہنا ہے پہلے اور دوسرے اسپیل کے دوران وانڈررز اسٹیڈیم کی پچ میں ڈبل بائونس ہونے کی وجہ سے لائن اور لینتھ پر کنٹرول میں دشواری محسوس ہوئی، تیسرے اسپیل میں گیند پرانی ہوچکی تھی، ریورس سوئنگ کی بدولت وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں: چوتھا ون ڈے؛ جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلیے 165 رنز کا ہدف

ڈیل اسٹین اور کاگیسو ربادا کے بعد ہیٹ ٹرک بال پر گیند بیوران ہینڈریکس کے بیٹ سے ٹکرانے کے باوجود کیچ کی اپیل کرنے پر انہوں نے کہا کہ چانس لیا تھا، بہرحال کوئی بات نہیں آئندہ کبھی ہیٹ ٹرک کر لوں گا۔

عثمان شنواری نے کہا کہ پنک ڈے صرف جنوبی افریقہ ہی نہیں ہمارے لئے بھی ایک بڑا دن ہے، اپنی کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ عثمان شنواری نے 7 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 شکار کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں