پاک فوج نے کوہستان میں پھنسے 7 افراد کو ریسکیو کرلیا

برف باری کی وجہ سے 7 افراد گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، حکام


ویب ڈیسک January 27, 2019
برف باری کی وجہ سے 7 افراد گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، حکام، فوٹو: فائل

پاک فوج نے ضلع کوہستان میں برف باری کے باعث پہاڑوں پر پھنسے 7 افراد کو ریسکیو کرکے ان کی جان بچا لی۔

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ روز سے برف باری کی وجہ سے لاپتہ ہونے والے 7 افراد کو پاک فوج نے تلاش کرکے انہیں ریسکیو کرلیا، پاک فوج نے شدید برف باری کے باوجود ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کیا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کوریسکیو کرلیا، آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ پاک فوج شمالی علاقہ جات میں بھی شدید برف باری کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشننز جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ برف باری کے باعث بند ہونے والی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنےمیں انتظامیہ کے شانہ بشانہ حصہ لے رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں