افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کی کوشش

دستی بم برآمد ہونے پر حملے کی کوشش کرنے والی افغان خاتون کو حراست میں لے لیا گیا

قونصل خانے کو بند کردیا گیا ہے، فوٹو : فائل

افغانستان کے شہر مزار شریف میں قائم پاکستانی قونصل خانے میں دستی بم حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق افغان حملہ آور خاتون نے ذاتی سامان میں ہینڈگرنیڈچھپاکر قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی تو تلاشی کے دوران اس سے دستی بم برآمد ہوگیا۔


ترجمان کا کہنا تھا کہ دستی بم برآمد ہونے پر حملے کی کوشش کرنے والی افغان خاتون کو حراست میں لے لیا گیا اور قونصل خانے کو بند کردیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعے پر کابل میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے افغان دفترخارجہ سے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story