کوہلی نے اپنی اور انوشکا کی کامیاب ازواجی زندگی کا راز بتا دیا

ہم ایک دوسرے کو وقت دینے کے لیے عام لوگوں کی طرح چہل قدمی کرنے بھی چلے جاتے ہیں، ویرات کوہلی


ویب ڈیسک January 27, 2019
ہم عام لوگوں کی طرح ایک دوسرے کو وقت دینے کی کوشش کرتے ہیں، ویرات کوہلی (فوٹو: فائل)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اور بالی ووڈ حسینہ انوشکا شرما کی کامیاب ازواجی زندگی کا راز بتا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے ایک چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ 'میں اور اہلیہ انوشکا ہمیشہ عام سے کام کرتے ہیں اور ہمیشہ ہی عام لوگوں کی طرح چہل قدمی کرنے کہیں بھی چلے جاتے ہیں تاکہ ایک دوسرے کو وقت دے سکیں'۔

ویرات کوہلی نے یہ بھی بتایا کہ 'گزشتہ رات ہی ہم لوگ اچانک ساحل کنارے چلے گئے جہاں چودھویں کا چاند ایک خوبصورت منظر پیش کررہا تھا، ہم دونوں بس اُس جگہ ایک بینچ پر بیٹھ کر لطف اندوز ہوئے، درحقیقت یہ سب عام سے چیزیں ہیں جس سے ہمیں خوشی ملتی ہے اور کامیاب ازواجی زندگی کی اصل وجہ بھی یہ سادگی ہے'۔

یاد رہے کہ ایک سال قبل رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ اور کرکٹ کی دنیا سے وابستہ انوشکا اور ویرات کی جوڑی کا شمار بھارت کی مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں ہی فنکار اپنی اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے فراغت ملتے ہی اکثر کہیں نہ کہیں سیر سپاٹے کرتے نظر آتے ہیں۔ ان دنوں یہ جوڑی بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں