فواد چوہدری پہلے اپنی حکومت کو پاؤں پر کھڑا کریں پھر اداروں کی بات کریں مریم اورنگزیب
آج وزیر اعظم نے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں عامیانہ خطاب کا گنیز بک میں عالمی ریکارڈ قائم کیا، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری پہلے اپنی حکومت کو پاؤں پر کھڑا کریں پھر اداروں کی بات کریں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج وزیر اعظم نے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں عامیانہ خطاب کا گنیز بک میں عالمی ریکارڈ قائم کیا، عوام کو بتائیں کہ اس وقت کون مشرف کی گود میں تھا جس وقت منتخب وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت پر شب خون مارا گیا اور آئین پہ ڈاکا ڈالا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اپنی چور کابینہ کو جیل میں ڈالیں، قوم ایک کھرب کے میٹرو کے گڑھوں اور خیبر پختونخوا میں ان ڈیمز پر جواب مانگ رہی ہے جن ڈیمز سے آپ کو پورے پاکستان کو بجلی مہیا کرنی تھی، جن منصوبوں کی آپ کی حکومت آج کل افتتاح کر رہی ہے وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے بنائے ہوئے ہیں، جن منصوبوں کو دکھا کر آپ غیر ملکی چندہ مانگ رہے ہیں وہ نواز شریف کے لگائے ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کی لوٹی ہوئی دولت کب قوم کو واپس کریں گے؟ عوام پوچھ رہی ہے کہ علیمہ باجی کی جادوئی سلائی مشین کہاں سے ملتی ہے؟ منی بجٹ کے نام پر فنانس بل میں باجی کلاز کے ذریعے این آر او دیا گیا اس پر قوم کو جواب دیں، عمران صاحب آپ نے شہباز شریف سے حسد اور دشمنی میں عثمان بزدار جیسے نااہل اور لوٹے کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنایا، عمران صاحب ہم تمام جھوٹے الزامات کا حساب دے رہے ہیں آپ اپنا حساب کب شروع کریں گے؟