سوات میںسیاحوں کی آمدمنٹوں کاسفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا

،سیاح شدیدمشکلات کے باوجودسوات کی وادی کالام، بحرین، مدین، میاندم، ملم جبہ اور مرغزار تک پہنچے۔


Numainda Express August 23, 2012
ہوٹلوں میں کمرے کم پڑ گئے،سیاح کھلے آسمان تلے رات راتیں گزارنے لگے. فوٹو: فائل

سوات میں سیاحوں کی آمد،رش کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک جام،منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا،سوات میں بارش اورٹھنڈی ہوائوں نے موسم خوشگوار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عید کے پہلی، دوسرے اورتیسرے روزسوات میںسیاحوں کی آمدسے چکدرہ سے لیکروادی کالام تک روڈجگہ جگہ جام رہا،سیاح شدیدمشکلات کے باوجودسوات کی وادی کالام، بحرین، مدین، میاندم، ملم جبہ اور مرغزار تک پہنچے کالام میں سیاحوں کاسب سے زیادہ رش رہاجہاں پرہوٹلوںمیں کمرے بھی کم پڑگئے اورلوگوں نے کھلے آسمان تلے راتیں گزاریں تاحال سیاحوں کی آمدکاسلسلہ جاری ہے،عیدکے تیسرے روز بیشترمقامات پرتیز بارش اورسوات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم کافی خوشگوار ہوگیا اور سیاح ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں