فہد مصطفیٰ شوبز میں عرُیانی اورجنسی موضوعات کے خلاف بول پڑے

ویب سیریز اور مختصر فلموں کو تھوڑا باوقار بنانا ہوگا ورنہ اسے ’پورن‘ کے نام سے پکارا جائے گا، فہد مصطفیٰ

بیہودہ زبان اور صرف جنسی موضوعات پر باتیں کرنا کسی بھی طور پر آزادی اظہار نہیں، فہد مصطفیٰ

معروف اداکار فہد مصطفیٰ شوبز میں عرُیانی، بیہودہ پن اورجنسی موضوعات کے خلاف بول پڑے۔

فہد مصطفیٰ نے آج کل ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی عریانی کے خلاف لب کشائی کرتے ہوئے ٹوئٹر پر انڈسٹری کے حوالے سے سچائی بیان کرتے ہوئے کہا کہ عریانی، بیہودہ زبان اور صرف سیکس کے متعلق باتیں کرنا کسی طور بھی موضوعات میں شمار نہیں ہوتا، یہ اظہار کی آزادی نہیں۔


فہد مصطفیٰ نے یہ بھی کہا کہ فنکار خود کو بے وقعت کرکے فروخت کررہے ہیں جو کہ درست نہیں، ویب سیریز اور مختصر فلموں کو تھوڑا باوقار بنانا ہوگا ورنہ اسے 'پورن' کے نام سے پکارا جائے گا۔




واضح رہے کہ گیم شو کی میزبانی اور ڈرامہ انڈسٹری سے شہرت پانے والے اداکار فہد مصطفیٰ اپنے فنی کیریئر میں 'میرا سائیں، میں عبدالقادر ہوں، دوسری بیوی اور کنکر جیسے کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
Load Next Story