ایران کی پاکستان کو1000میگاواٹ سستی بجلی دینے کی پیشکش

پاک ایران دوستی ثقافت اورکئی رشتوں میں بندھی ہوئی ہے اوریہ کبھی ختم نہیں ہوسکتی,ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند.


Express News July 21, 2013
پاک ایران دوستی ثقافت اورکئی رشتوں میں بندھی ہوئی ہے اوریہ کبھی ختم نہیں ہوسکتی,ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند. فوٹو : فائل

ایران نے پاکستان کے توانائی بحران کے حل کیلیے ارزاںنرخوںپر1000 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

پشاورمیں متعین ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند نے صحافیوں کے اعزازمیں افطارپارٹی سے خطاب کے دوران بتایاکہ اگر پاکستان چاہے توہم یہ بجلی فوری طورپرمہیاکرسکتے ہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن کے سوال پر انھوں نے کہاکہ معاہدے میں کسی کوابہام نہیںہوناچاہیے،یہ معاہدہ دونوںممالک میں باقاعدہ استوار ہو چکاہے۔

انھوں نے کہاکہ پاک ایران دوستی ثقافت اورکئی رشتوں میں بندھی ہوئی ہے اوریہ کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں