پیرا سوئمنگ ملائیشیا سے میزبانی چھین لی گئی

ایونٹ کوچینگ میں 29 جولائی سے 4 اگست تک شیڈول تھی


AFP January 28, 2019
پیرا سوئمنگ، ملائیشیا سے میزبانی چھین لی گئی فوٹو: رائٹرز/فائل

اسرائیلی ایتھلیٹس کو شرکت کی اجازت دینے سے انکار کرنے والے ملائیشیا سے 2019 ورلڈ پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔

اس کا اعلان اتوار کو انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی ( آئی پی سی ) نے کردیا، ملائیشیا کی وزارت داخلہ ایونٹ میں اسرائیلی ایتھلیٹس کی شرکت کو ممکن بنانے سے متعلق ورلڈ باڈی کو ضروری گارنٹیز دینے میں ناکام رہی تھی، آئی پی سی ایونٹ کے نئے میزبان کا چناؤ کرے گا، ایونٹ کوچینگ میں 29 جولائی سے 4 اگست تک شیڈول تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔