ملک بھر میں شدید سردی میدانی علاقوں میں دھند کا راج

کراچی میں بوندا باندی نے خنکی مزید بڑھا دی، اسکردو کا پارہ منفی 16، کالام منفی 15، مری منفی 4 ریکارڑ


Numaindgan Express January 28, 2019
بارشوں کا نیا سسٹم منگل کو بلوچستان پہنچے گا، جمعے تک شدید بارش و برف باری اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو: فائل)

DHAKA: لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کا راج برقرار ہے، کئی مقامات پر پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا۔

میدانی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں رہے، خانیوال ملتان موٹروے ٹریفک کیلیے بند جبکہ پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں شدید دھند پڑنے کا امکان ظاہر کر دیا، کراچی میں بوندا باندی نے خنکی مزید بڑھا دی، چترال ، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ رکنے کے بعد دھوپ نکل آئی تاہم سرد ہوائیں بدستور چل رہی ہیں، ریسکیو 1122کی جانب سے نتھیا گلی میں برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن پانچویں روز بھی جاری رہا، امدادی کارروائیوں میں سیکڑوں پھنسی ہوئی گاڑیوں اور خاندانوں کو نکال لیا گیا۔

آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کراچی اور مکران ڈویژن میں ہلکی بارش جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا نیا سسٹم منگل کو داخل ہو گا جس کے باعث جمعے تک شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے، اس دوران کراچی میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں