پی ٹی آئی کے لوگوں نے زمینوں پر قبضے شروع کر دیے قمر کائرہ
ایم این اے فیض الحسن شاہ نے میرے رشتے داروں کی زمین پر قبضے کی کوشش کی
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو یہ سوچنا ہو گا کہ ان کے لوگ زمینوں پر قبضے کریں گے تو ان کے دعوئوں کا کیا ہوگا۔
یہاں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ چوہدری شریف میرے کزن اور بیٹی کے سسرالی اور دریائے جہلم کے کنارے ہوٹل کے مالک ہیں، یہ 2 بھائی امریکا چھوڑ کر یہاں آئے، ہوٹل کھولا اور دونوں اطراف زمین خریدی، ایم این اے فیض الحسں شاہ نے بھی وہاں زمین خریدی جو دریا کے اندر ہے، انھوں نے میرے رشتے داروں کی زمین پر دعویٰ کیا، نیب تک معاملہ گیا۔
ان کی ہر درخواست ہر جگہ مسترد ہوئی چند روز پہلے اے سی سے فیصلہ لے کر ہر جگہ ریکارڈ پر چڑھوایا گیا اور قبضہ کرنے کی کوشش کی، عدالتی اور بورڈ آف ریونیو دونوں کے اسٹے کی خلاف ورزی کر کے انھوں نے قبضہ کرنا شروع کیا، اس لیے مقامی پولیس سے آئی جی تک بات کی، یہ کیسا طریقہ ہے کہ حکمران جماعت کا ایم این اے زبردستی زمین پر قبضہ کرے، رات 11 بجے مداخلت کے بعد قبضہ روکا گیا۔