بجلی بقایاجات 60 کروڑکی کٹوتی پرپختونخواکاوفاق سے احتجاج

خیبرپختونخوا حکومت نے 2012-13 کے دوران پیسکوکو 2 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ادائیگی جولائی 2012سے مئی 2013تک کی.

خیبرپختونخوا حکومت نے 2012-13 کے دوران پیسکوکو 2 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ادائیگی جولائی 2012سے مئی 2013تک کی. فوٹو: اے پی پی

ISLAMABAD:
وفاقی حکومت نے پیسکو کو بجلی بقایاجات اور بلوں کی عدم ادائیگی کے نام پر خیبرپختونخواکے حصے کی رقوم میں سے 60 کروڑ کی کٹوتی کرلی ہے۔


جبکہ صوبے کو اس کٹوتی کے حوالے سے 15دن بعدمطلع کیا گیاجس پرخیبرپختونخوا حکومت نے مرکز سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ رقم فوری طورپرصوبے کوواپس کرنے اورپیسکو کی جانب سے تسلیم کردہ ایک ارب کے کریڈٹ کی رقم کی بھی فوری طور پر صوبے کو ادائیگی کامطالبہ کیاہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے 2012-13 کے دوران پیسکوکو 2 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ادائیگی جولائی 2012سے مئی 2013تک کی جس کے بارے میں وزارت پانی وبجلی کوبھی جون میں صوبے کی جانب سے آگاہ کردیا گیا۔
Load Next Story