فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ پر مداحوں کا غصہ جائز ہے عامر خان

فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی ناکامی کا ذمہ دار خود کو سمجھتا ہوں، عامر خان

میں نے گزشتہ کئی عرصے سے فلاپ فلم نہیں دی، عامر خان

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی حالیہ فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' کی نکامی پر خاموشی توڑ دی۔

بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان کی فلموں سے مداحوں کو بہت سی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں جس کی وجہ ان کی جانب سے مسلسل بلاگ بسٹر فلمیں دینا ہے جن میں 'تھری ایڈئٹس'، 'دھوم تھری'، 'پی کے' اور 'دنگل' شامل ہیں لیکن ان کی حالیہ فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' نے مداحوں کو بہت مایوس کیا حالانکہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ کی موجودگی میں فلم کی کامیابی کی نوید سنادی گئی تھی جو درست ثابت نہ ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ 'ٹھگز آف ہندوستان' شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام


ایک انٹریو میں عامر خان نے فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مداح اسکرین پر مجھے دیکھنے آتے ہیں اور اگر فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' انہیں پسند نہیں آئی تو انہیں پورا حق حاصل ہے وہ نہ صرف فلم کو بلکہ مجھے بھی تنقید کا نشانہ بنائے، چونکہ میں نے گزشتہ کئی عرصے سے کوئی ناکام فلم نہیں دی اس لیے مداحوں کو غصہ جائز ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' کی ناکامی ڈسٹری بیوٹرز کو لے ڈوبی

ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے فلم کے ہدایت کار وجے کرشنہ اچاریہ (وکٹر) کو فلم کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بطور ٹیم اس میں ہم سب شامل ہیں اور میں نے اب تک جنتے بھی ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا وہ سب ہی بہترین تھے اور ہر کوئی اچھی فلم بنانا چاہتا ہے لیکن بعض دفعہ ہم سے غلطیاں ہوجاتی ہیں لہذا ہم اپنی اس غلطی سے بھرپور سیکھنے کی کوشش کریں گے جب کہ فلم کی ناکامی کا ذمہ دار میں صرف خود کو سمجھتا ہوں۔
Load Next Story