
پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخواہ میں اپنی آواز سے لاکھوں فینز کے دلوں میں جگہ بنانے والی سنگر گل پانڑہ کو پشاور زلمی، زلمی فاونڈیشن اور گلوبل زلمی کا ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام زریعے گل پانڑہ کو ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا گل پانڑہ سیزن ون سے پشاور زلمی کی سپورٹر رہی ہیں۔ پشاور زلمی کے ساتھ گل پانڑہ زلمی فاونڈیشن کی سرگرمیوں خصوصا ویمن اینڈ یوتھ ایمپاور منٹ میں بھی شریک رہیں گیں۔
Gul Panra will be accompanying @PeshawarZalmi , @ZalmiGlobal & @FoundationZalmi in all its projects particularly those that are based on women and youth empowerment in KP region. pic.twitter.com/7t43jgUz8b
— Javed Afridi (@JAfridi10) January 28, 2019
گل پانڑہ نے بھی پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پوری امید ہے کہ ٹیم زلمی پی ایس ایل فور میں اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کا دل جیتنے میں کامیاب رہے گی۔ انہوں نے زلمی فاونڈیشن کے زریعے خیبر پختونخواہ میں ویمن اینڈ یوتھ ایمپاورمنٹ اور زلمی اسکول لیگ، زلمی مدرسہ لیگ اور ہائیر زلمی ہنڈر پچز پراجیکٹ جیسے مثالی پروگرام منعقد کرنے پر چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کو مبارکباد دی۔
واضح ہے گل پانڑہ نے پی ایس ایل سیزن ون کے لیے پشاور زلمی کے اینتھم تیار کیا تھا جس نے مقبولیت حاصل کی تھی۔ جلد گل پانڑہ سیزن فور کے لیے بھی زلمی اینتھم ریلیز کریں گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔