حکومت بجلی اور گیس چوری کرنے والے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال رہی ہے شہباز شریف

بجلی چوری میں ملوث سرکاری اہل کاروں کو بھی ان کے کالے کارناموں کی سزا بھگتنا ہوگی, وزیراعلٰی پنجاب


ویب ڈیسک July 21, 2013
انسداد بجلی وگیس چوری مہم میں عوام اور منتخب نمائندوں کے تعاون کی ضرورت ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، اس سلسلے میں بجلی اور گیس چوری کے خلاف مہم میں بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال رہے ہیں۔

ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں مسلم لیگ (ن) ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیراعلٰی نے کہا کہ بجلی بحران نے معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ ملک کے عوام نے بجلی بحران کے خاتمے ہی کے لئے مسلم لیگ(ن) کو تاریخی مینڈیٹ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ وطن عزیز ایک مرتبہ پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوجائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی بحران کی ایک بڑی وجہ بجلی اور گیس چوری ہے اس سلسلے میں حکومت ان بڑے مگر مچھوں کو قانون کی گرفت میں لارہی ہے جو عوام کے بارے میں سوچنے کے بجائے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں، اس کے علاوہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری اہل کاروں کو بھی ان کے کالے کارناموں کی سزا بھگتنا ہوگی تاہم پنجاب حکومت کو انسداد بجلی و گیس مہم میں عوام اور منتخب نمائندوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں