اسلام آباد سے لندن جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز کی ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ

ماسکو میں موجود مسافروں کو منزل تک پہنچانے کے لئے دوسرا طیارہ روانہ کردیا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک July 21, 2013
پی کے 785 میں سوار تمام مسافر خیریت سے ہیں، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو: فائل

MOSCOW: اسلام آباد سے لندن جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث ماسکو ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی قومی ائرلائن کی پرواز پی کے 785 کے انجن میں دوران پرواز فنی خرابی ہوگئی جس کے باعث طیارے کو ماسکو ایئر پورٹ میں اتارنا پڑا تاہم اس دوران طیارے میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو میں موجود مسافروں کو منزل تک پہنچانے کے لئے پی کے 701 ماسکو روانہ کردیا گیا ہے جو انہیں لندن پہنچائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں