مصر میں بس کا ٹرک لاری سے تصادم 15 فوجی ہلاک

مصر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔


AFP July 21, 2013
بس ال الامین ہائی وے پر ٹرک لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک اور 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ فوٹو: فائل

HONG KONG: مصر کے صوبہ بحیرہ میں بس کے ٹرک لاری سے ٹکرانے کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک جب کہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بس ال الامین ہائی وے پر ٹرک لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک اور 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، حادثے میں ٹرک لاری کا ڈرائیور بچ گیا۔

مصر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں اور مصر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں