مصر میں بس کا ٹرک لاری سے تصادم 15 فوجی ہلاک

مصر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔

بس ال الامین ہائی وے پر ٹرک لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک اور 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ فوٹو: فائل

HONG KONG:
مصر کے صوبہ بحیرہ میں بس کے ٹرک لاری سے ٹکرانے کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک جب کہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بس ال الامین ہائی وے پر ٹرک لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک اور 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، حادثے میں ٹرک لاری کا ڈرائیور بچ گیا۔

مصر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں اور مصر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
Load Next Story