رنبیر کپور کا شاہ رخ خان کے ساتھ انوکھی خواہش کا اظہار

رنبیر اور کنگ خان ایک پروگرام میں اسٹیج پر مدعو ہوئے جہاں رنبیر نے اپنی خواہش سے شائقین کو آگاہ کیا


ویب ڈیسک January 28, 2019
مجھے آج تک پولیس کے کردار پر فلم کی پیشکش نہیں ہوئی، رنبیر کپور (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے شاہ رخ خان کے ساتھ پولیس کانسٹیبل بننے کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں 'امنگ 2019ء' کے نام سے ایک ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ سے وابستہ کئی شخصیات نے شرکت کی۔ اس دوران رنبیر اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا جہاں رنبیر نے ماضی میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کو شائقین کی نذر کیا۔

رنبیر کپور نے بتایا کہ چند سال قبل مجھے جاتے ہوئے ایک پولیس کانسٹیبل نے روکا اس نے فوراً ہی مجھے کار میں دیکھ کر پہچان لیا اور پھر میرے ساتھ سیلفی بنائی لیکن بعد ازاں آدھے گھنٹے کا درس دیا کہ میں کس طرح غلط فلمیں کر رہا ہوں اور اب مجھے پولیس آفیسر کے کردار پر مبنی فلم کرنی چاہیے۔ جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ واقعی مجھے آج تک پولیس کے کردار پر فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔

رنبیر کی بات پر اُن کے ساتھ کھڑے شاہ رخ خان نے اُن سے کہا کہ مجھے انڈسٹری میں 26 سال ہو گئے لیکن میں نے آج تک پولیس کا کردار ادا نہیں کیا اس لیے پہلے میں پولیس کا کردار ادا کروں گا اس کے بعد تم کرو گے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BtJbKvrnezO/"]

رنبیر کپور نے شاہ رخ خان سے وعدہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ جس فلم میں آپ پولیس آفیسر بنیں گے میں اس فلم میں آپ کا کانسٹیبل بنوں گا جس کے بعد شاہ رخ خان نے رنبیر کے وعدے کو سراہتے ہوئے ایسی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔