پاکستان افغانستان میں امن قائم کرنے کی حمایت جاری رکھے گا سرتاج عزیز

ایک متحد، پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، سرتاج عزیز


ویب ڈیسک July 21, 2013
سرتاج عزیز نے افغانستان کو توڑنے سے متعلق کسی بھی سازش میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔ فوٹو: اے ایف پی

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن معاہدے کے لئے تعاون پر تیار ہے مگر کوئی معاہدہ مسلط نہیں کیا جائے گا۔

اپنے دورہ کابل کے دوران افغان وزیر خارجہ زلمے رسول کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان طالبان کو کنٹرول نہیں کر رہا۔ انہوں نےکہا پاکستان نے امن عمل میں تعاون کے لئے افغانستان کی درخواست پر 26 طالبان کو رہا کیا اور آئندہ بھی ایسا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

سرتاج عزیز نے افغانستان کو توڑنے سے متعلق کسی بھی سازش میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ایک متحد، پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن قائم کرنے کی حمایت جاری رکھے گا اور یہ عمل افغان حکومت اور افغان عوام کے ذریعے ہونا چاہیے۔ سرتاج عزیز نے افغان صدر حامد کرزئی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ زلمے رسول نے کہا کہ ماضی میں افغانستان اور پاکستان کے تعلقات بہتر کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی پاکستانی حکومت افغانستان سے تعلقات کے نئے باب کا آغاز کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |