وزیر اعظم کی طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت

اس اقدام سے برادر ممالک میں دوطرفہ تجارت سمیت عوامی روابط کو فروغ ملے گا، وزیر اعظم


ویب ڈیسک January 28, 2019
اس اقدام سے برادر ممالک میں دوطرفہ تجارت سمیت عوامی روابط کو فروغ ملےگا، عمران خان (فوٹو: فائل)

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 6 ماہ کے اندر طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ دن رات کام کرکے 6 ماہ کے اندر طور خم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے تمام امور مکمل کرلیں۔



وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ قدم دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت اور عوام کے باہمی رابطے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔