ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کو بھتے کی کال موصول

دبئی سے موصولہ بھتے کی کال میں رقم ادا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں


ویب ڈیسک January 29, 2019
دبئی سے موصولہ بھتے کی کال میں رقم ادا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں (فوٹو: فائل)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کو 25 لاکھ روپے بھتے کی کال موصول ہوئی ہے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ قادری نے بتایا کہ انھیں رواں ماہ کے آغاز سے واٹس ایپ پر دبئی کے نمبر سے بھتے کے لیے میسج آنا شروع ہوئے، 25 لاکھ روپے امریکی ڈالر کی شکل میں سائوتھ افریقا منتقل کرنے کا کہا گیا اور نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

اسامہ قادری کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایک ہفتہ قبل انھوں نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی، کمشنر کراچی کو بھی آگاہ کیا گیا ساتھ ساتھ انھوں نے اپنی پارٹی قیادت کو بھی اس بارے میں معلومات فراہم کردیں ہے، حکومت کی جانب سے انھیں کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

اسامہ قادری کے مطابق جب انھوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے بات کی تو حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی لینے کے لیے کمشنر کراچی اور دیگر حکام کو درخواست دینی پڑتی ہے جس کے بعد درخواست کا جائزہ لے کر سیکیورٹی دینے کا فیصلہ بورڈ ہی کرتا ہے، انھوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انھیں فوری طور پر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

Usama qadri mqm leader MNA

یاد رہے کہ اسامہ قادری جولائی 2018ء میں منعقدہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 253 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں