فوسو ماسٹر موٹر کمپنی نے عالمی اعزاز حاصل کرلیا
پاکستان دنیا میں 14 واں ملک بن گیا ہے جس نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
فوسو ماسٹر موٹر کمپنی کو بہترین کوالٹی مینجمنٹ پر عالمی سرٹیفکیٹ (IATF 16949) دیا گیا ہے۔
ماسٹر موٹر کارپوریشن لمیٹڈ کی فوسو ماسٹر موٹر کمپنی پہلی پاکستانی کمپنی بن گئی ہے جسے بہترین کوالٹی مینجمنٹ پر عالمی سرٹیفکیٹ (IATF 16949) دیا گیا ہے۔ پاکستان دنیا میں 14 واں ملک بن گیا ہے جس نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
عالمی سرٹیفکیٹ (IATF 16949 ) ، آئی ایس او کی ٹیکنیکل خصوصیات کو پرکھنے کے بعد بہترین معیار اور مینجمنٹ سسٹم پر دیا جاتا ہے۔ اس میں کارکردگی ، خرابی کی روک تھام اور سپلائی چین کے موثر نظام کا بھی جائزہ لیا جاتاہے۔
آئی اے ٹی ایف کے حکام نے ایم ایم سی ایل پلانٹ پر مینجمنٹ، رسک اور انٹرنل آڈٹ کوالٹی اور دیگر اصولوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایم ایم سی ایل کے دورے پر اپنے اطمینان کا اظہار ظاہر کیا۔
ماسٹر موٹر کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم ملک نے کہا کہ یہ سرٹیفکیٹ اس بات کی توثیق ہے کہ پاکستان میں ہم جو گاڑیاں بنا رہے ہیں وہ عالمی کوالٹی اور حفاظتی معیارات کے مطابق ہیں۔ یہ کامیابی آٹو انڈسٹری کی ترقی کے لیے ہماری مہارت اور عزم کو بھی ظاہر کرتی ہے ۔