کوئٹہ ایف سی نے دہشتگرد کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا

ایف سی نے مکان سے350 کلو گرام پوٹاشیم، 115 واکی ٹاکی سیٹس، 119 ڈیٹونیٹرز اور متعدد ریموٹ کنٹرول قبضے میں لئے۔

ایف سی اہلکاروں نے ایک دہشت گرد کو پشتون آباد کے علاقے سے گاڑی سمیت گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر مشرقی بائی پاس کے ایک مکان میں چھاپہ مارا گیا۔ فوٹو: نسیم جیمز/ ایکسپریس

ISLAMABAD:
فرنٹیئرکانسٹیبلری نے کوئٹہ میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، واکی ٹاکی سیٹس اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والا مواد قبضے میں لے کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔


فرنٹیئرکانسٹیبلری کے ترجمان کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے ایک دہشت گرد کو پشتون آباد کے علاقے سے گاڑی سمیت گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر مشرقی بائی پاس کے ایک مکان میں چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے 350 کلو گرام پوٹاشیم، 115 واکی ٹاکی سیٹس، 119 ڈیٹونیٹرز، 2 بیٹریاں اور متعدد ریموٹ کنٹرول قبضے میں لئے گئے۔
Load Next Story