
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیا بچن جو دیگر فلمی ستاروں سمیت فلم ''بھاگ ملکھا بھاگ'' کی اسکریننگ کے موقع پر موجود تھیں، فلم کے مناظر دیکھنے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکیں اور زار و قطار رونے لگیں۔ انھوں نے اس موقع پر میڈیا سے کہا کہ وہ فرحان اختر کو سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے اولمپک کھلاڑی ملکھا سنگھ کی زندگی کی فلم کے ذریعہ بھرپور انداز میں عکاسی کی۔

ان کی ایک طرح کی زندگی ہے جس میں درد، محنت، مشکلات اور کامیابی کے تمام تر عناصر موجود ہیں وہ فرحان اختر کی اداکارانہ صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔ فرحان منجھے ہوئے اداکار ہیں۔دوسری طرف فلم نے پہلے ہی ہفتے میں 53کروڑ بھارتی روپوں سے زائد کا بزنس کیا ہے ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔