پہلا روزہ 8 سال کی عمر میں رکھا سلیم شیخ

سحری کے وقت رضائی میں ہی والدہ کھانا دے دیتیں، اداکار


Cultural Reporter July 21, 2013
فوٹو: فائل

اداکار سلیم شیخ نے بتایا کہ پہلا روزہ آٹھ سال کی عمر میں رکھا ، جب ہوش سنبھالا تو گھر میں روزے کے حوالے سے خصوصی اہتمام ہوتا۔

سحری اور افطاری کے وقت ہم بھی بہن بھائی بھی گھروالوں کے ساتھ کرتے۔ سحری کے وقت رضائی میں ہی والدہ کھانا دے دیتیں۔ ان دنوں ہم کراچی میں رہتے تھے اور میں نے جب روزہ رکھا تو وہ سردیوں کے روزے تھے ۔ روزہ کشائی کی تو کوئی تقریب نہیں ہوئی تھی البتہ گھر والوں کو معلوم تھا کہ میں آج روزہ رکھا ہے اس لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ۔ پکوڑے تو ویسے ہی میرے فیورٹ ہیں مگر آئسکریم شوق سے کھاتا تھا۔ جب دوپہر کے بارہ بجے تو گھر والوں نے محسوس کیا کہ شاید مجھے روزہ لگ رہا ہے اور ابھی بچہ ہے ۔جس پر والدہ اوروالد نے کہا تم آئسکریم کھا لو تمہارا روزہ ہوگیا ،مگر میں نے انکار کردیا ۔ گھر والے خصوصا والداور والدہ بے حد خوش تھے۔انھوں نے کہا کہ الحمد اللہ روزہ کبھی بھی نہیں چھوڑا اوررمضان المبارک میں روزے کی خاطر شوٹنگ شیڈول تبدیل کردیتا ہوں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں