کراچی لانڈھی گلشن بونیر میں کریکر دھماکا اے این پی عہدیدار سمیت 2 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت دلاور اور افروز کے ناموں سے ہوئی ہے۔


ویب ڈیسک July 21, 2013
دھماکے ایک شخص زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس

لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں اے این پی کے دفتر پر کریکر دھماکے کے نیتجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکپریس نیوزکے مطابق موٹرسائیکل پر سوار حملہ آوروں نے اے این پی کے علاقائی دفتر کے باہر فائرنگ کی اور اس کے بعد کریکر پھینک کر فرار ہو گئے جس میں اے این پی کے عہدیدار سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 5 سے 6 افراد زخمی ہوئے۔ ایکسپریس نیوزکے نمائندے نعیم خانزادہ کے مطابق جناح اسپتال میں 2 لاشیں اور ایک زخمی کو لایا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت دلاور اور افروز کے ناموں سے ہوئی۔

اے این پی کے رہنما بشیر جان نے جناح اسپتال میں دھماکے میں زخمی ہوئے افراد کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اگر مہذب قوموں کی صف میں لا کر کھڑا کرنا ہے تو ہمیں انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نجات حاصل کرنا ہو گی، انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے دفاتر اور کارکنان کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے لیے اقدامات کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |