
ابو ظہبی کے شہر العین میں دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میں آمنا سامنا ہوا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت پانے کے لیے کئی کوششیں کیں، پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم بال کو گول پوسٹ کا راستہ نہ دکھاسکی۔ دوسرے ہاف کے 56 ویں منٹ میں یویا اوساکو نے جاپان کے لیے پہلا گول کردیا۔
67 ویں منٹ میں اوساکو نے ایک اور گول کرکے سبقت دوگنا کردی، انجری ٹائم میں ہراگوچی نے گول کرکے جاپان کو تین صفر سے فتح دلادی۔ سیمی فائنل میں ناکامی کے بعد ایرانی ٹیم کے کوچ کارلوس نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔