پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر عدالت کا چوہدری نثار کو نوٹس

چوہدری نثار نے نشست جیتنے کے بعد تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا، درخواست گزار

چوہدری نثار نے نشست جیتنے کے بعد تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا، درخواست گزار۔ فوٹو : فائل

ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو نوٹس جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چوہدری نثار نے نشست جیتنے کے بعد تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کیلیے قرارداد جمع

عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد وفاقی، صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور چوہدری نثار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری نثار کی رکنیت منسوخ کرنے کے مطالبے کی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے، قراردار کے متن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں پی پی 10 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں لیکن بطور ممبر حلف نہ اٹھا کر وہ اپنے حلقہ کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے ایوان کی مسلسل تضحیک اور توہین کر رہے ہیں۔
Load Next Story