گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی

گزشتہ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 5ارب روپے سے زائد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا.


این این آئی July 21, 2013
گزشتہ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 5ارب روپے سے زائد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 23100،23200،23300 اور23400کی چار نفسیاتی حدیں بیک وقت عبور کرکے تاریخ کی نئی بلندترین سطح 23428.93پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 5ارب روپے سے زائد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران کارپوریٹ منافع میں تیزی سے اضافہ آئندہ ہفتے کاروباری حجم میں متوقع اضافے سمیت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع خریداروں کی دلچسپی اورہفتے کے دوران کاروباری حجم میں 1.08ارب حصص کے سودوں میں نمایاں لین دین کے باعث سرمایہ کاروں نے بینکنگ سیمنٹ، فرٹیلائزر آئل وگیس سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی بھاری خریداری کی جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 391.61 پوائنٹس اصافے پر 23428.93 پرپہنچ گیا۔



اس طرح ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ مالیت میں ایک کھرب 5ارب روپے سے زائد اضافے پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر57کھرب 2 ارب 69 کروڑ 59 لاکھ 23 ہزار 940روپے تجاوز کرگئی ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں ایک ارب 8 کروڑ 18لاکھ 37ہزار 210حصص کے سودوں میں نمایاں لین دین ریکارڈ رہا ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 1764 کمپنیوں تک رہا اس میں 897کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ 750 میں کمی اور 117 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں