چین امریکا کے بعد پاکستانی مصنوعات کی دوسری بڑی منڈی بن گیا

سعودیہ کیساتھ کل تجارت8.311،درآمدات 6.376، برآمدات صرف 1.935ارب ڈالر ہیں


APP July 21, 2013
کاروباری حلقوں کے مطابق چینی مصنوعات کی پاکستانی منڈیوں تک رسائی مذکورہ اعداد و شمار 4.761ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: چین پاکستانی مصنوعات کیلیے امریکا کے بعد دوسری بڑی مارکیٹ بن گیا تاہم تجارتی عدم توازن تا حال برقرار ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 13-2012 کے دوران پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا امپورٹر امریکا رہا جس نے 3.878ارب ڈالر کی مصنوعات درآمد کیں جبکہ چین کو بھجوائی گئی مصنوعات کی مالیت 2.697 ارب ڈالر رہی تاہم امریکی مصنوعات کی درآمد 1.019ارب ڈالر کے مقابلے میں 4.761ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پاکستان میں درآمد کی گئیں۔



کاروباری حلقوں کے مطابق چینی مصنوعات کی پاکستانی منڈیوں تک رسائی مذکورہ اعداد و شمار 4.761ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے مشترکہ سرحدی علاقوں کے ذریعے چینی مصنوعات کی بڑی کھیپ بالخصوص الیکٹرانک مصنوعات کی اسمگلنگ سے تجارتی عدم توازن کو تقویت ملتی ہے ۔ مجموعی طورپر پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر متحدہ عرب امارات ہے۔ جس کے ساتھ 2012-13ء کے تجارتی اعدادو شمار 8.311 ارب ڈالر ہیں تاہم اس سے درآمدات 6.376ارب ڈالر جبکہ برآمدات صرف 1.935ارب ڈالر ہونے کے باعث تجارتی خسارے کی شرح بہت زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں