اسٹیل مل کے مسائل کے حل کیلیے حکومت سے فوری رابطے کا فیصلہ

قائمقام سی ای او کی سینئر افسران سے ملاقات، اہم اجلاس، تنخواہوں کے معاملے کو انتہائی اہم قراردیا


Business Reporter July 21, 2013
اجلاس کے دوران سی ای او پاکستان اسٹیل نے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے کو انتہائی اہم ترین قرار دیا۔ فوٹو: فائل

MATLI: پاکستان اسٹیل کے قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر سعادت چیمہ نے گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ادارے کے سینئر افسران سے ملاقات اور اہم اجلاس کی صدرات کی جس میں پاکستان اسٹیل کے معاملات کو حل کرنے کے لیے حکومت سے فوری رابط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران سی ای او پاکستان اسٹیل نے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے کو انتہائی اہم ترین قرار دیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان تجاویز کو وزارت صنعت و پیداوار کے ذریعے فوری طور پر وزارت خزانہ تک پہنچایا جائے گا تاکہ آئندہ چند روز میں متوقع ''ای سی سی''اجلاس میں ان تجاویز کا جائزہ لیا جائے اور فوری عملدرآمد کرایا جاسکے۔



اس سلسلے میں قائمقام سی ای او سعادت چیمہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اسٹیل مل ایک قومی ادارہ ہے اور اس سے ہزاروں افراد کا روز گار وابستہ ہے اور اس ادارے میں آج بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے اور پاکستان اسٹیل سے منسلک افسران اور کارکنان ادارے کا اہم ترین قیمتی اثاثہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں