ٹیکسٹائل مصنوعات اور کپڑوں کی برآمدات میں 5 فیصد اضافہ

جولائی تا جون ٹیکسٹائل مصنوعات اور کپڑوں کی برآمدات 13 ارب 64 لاکھ ڈالر رہیں،رپورٹ


این این آئی July 21, 2013
رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ملک کی مجموعی برآمدات کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: مالی سال 2012-13 کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات اور کپڑوں کی برآمدات میں 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2012 سے جون 2013 تک ٹیکسٹائل مصنوعات اور کپڑوں کی برآمدات کی مالیت 13 ارب 64 لاکھ ڈالر رہی جبکہ مالی سال 2011-12 کے دوران 12 ارب 33 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔



رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ملک کی مجموعی برآمدات کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جس سے تجارتی خسارے میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں