ڈی آئی خان میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق
نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سی ٹی ڈی اہلکار کو دفتر جاتے ہوئے نشانہ بنایا
ڈی آئی خان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ رک نہ سکا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے اندرون شہر دن دیہاڑے سی ٹی ڈی اہلکار کو دفتر جاتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سر میں گولی ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اہلکار کی شناخت کامران عرف کامی کے نام سے ہوئی۔ کامران پر سٹی تھانہ کی حدود گلی قروشاں والی میں فائرنگ کی گئی۔
کامران ان پولیس اہلکاروں میں تھا جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عملی مظاہرہ کیا تھا اور 4 سال قبل سی ٹی ڈی میں بھرتی ہوا تھا۔ ڈی آئی خان میں اب تک 23 پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔