لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پردہشت گردوں کا حملہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید

حملے کے وقت کمپلیکس میں 800 کے قریب امیدوار بھرتی کے لیےموجود تھے، آئی ایس پی آر

ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں ملازمین کی بھرتی کے ٹیسٹ کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس فوٹو: ٹوئٹر

REYKJAVIK:
لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر دہشت گردوں کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید اور 21 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے وقت کمپلیکس میں 800 کے قریب امیدوار بھرتی کے لیےموجود تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام امیدواروں کو کمپلیکس سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 3 خود کش بمباروں نے ڈی آئی جی آفس کمپاؤنڈ لورائی لائی میں داخل ہونے کی کوشش کی، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے ان دہشت گردوں میں سے ایک کو اسی وقت ہلا ک کردیا، جب کہ 2 دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ایک کمرے میں گھس گئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار، 5 سول ملازمین اور ایک امیدوار شہید ہو گئے، جب کہ 21 افراد زخمی ہوئے، جن میں 12 پولیس اہلکار اور 9 امیدوار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی بلوچستان اور فوجی دستوں کو طلب کرلیا گیا، اور کمپاؤنڈ میں موجود 800 امیدواروں کو با حفاظت نکالا گیا، آپریشن کے دوران باقی 2 دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورا لائی کلیئرکرا لیا ہے۔
Load Next Story