کوٹری انڈس ہائی وے پر زائرین کی بس الٹ گئی 4 افراد جاں بحق 13 زخمی
خونی حادثہ سن شہر کے قریب شالیمار اسٹاپ پر پیش آیا،4شدید زخمیوںکو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا
جامشورو انڈس ہائی وے پر نورانی سے آنے والی زائرین کی بس الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر سن شہر کے قریب شالیمار اسٹاپ پر نورانی سے آنے والی زائرین سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد شعبان علی پنہور اور محمد عیسیٰ پنہور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
جب کہ بس میں سوار 15 افراد سلیم پنہور، شاہ زمان، شاہد علی، احسان علی، ریاض احمد، خلیق الرحمان، جاڑو خان، جمعہ خان، عبدالستار، سکندر علی، فاروق علی، ندیم پنہور، جاوید علی، ارباب علی، حسیب علی زخمی ہو گئے۔ جنھیں تعلقہ اسپتال مانجھند منتقل کیا جا رہا تھا کہ گیاکہ سلیم اور گل شیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے، مانجھند اسپتال سے 4شدید زخمیوںکو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بس نورانی کی زیارت کے بعد واپس دادو کے گاوں شیر محمد پنہور جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔