آئی جی پنجاب نے ہاتھ بڑھایا وزیراعلیٰ مصافحہ کیے بغیرہی آگے بڑھ گئے

یادگاری شیلڈ وصولی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی سے مصافحہ کیے بغیر ہی آگے بڑھ گئے


ویب ڈیسک January 29, 2019
وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنی ٹیم کا وسیم اکرم قرار دیتے ہیں فوٹو: اسکرین گریب

پولیس ٹریننگ سینٹر میں آئی جی پنجاب کا مصافحے کے لیے بڑھایا گیا ہاتھ بڑھا رہ گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مصافحہ کیے بغیرہی آگے بڑھ گئے، اور بعد میں صحافی کے سوال پر کہا کہ میں ابھی تربیت یافتہ نہیں ہوں، آہستہ آہستہ ٹرینڈ ہوجاؤں گا۔

وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنی ٹیم کا وسیم اکرم قرار دیتے ہیں لیکن بعض اوقات وہ ایسے کام کرجاتے ہیں جن سے ان پر تنقید کا جواز پیدا ہوجاتا ہے، ایسے ہی کچھ واقعات ملتان میں پیش آئے ہیں جہاں انہوں نے اپنا دن مختلف تقاریب میں گزارا۔

سانحہ ساہیوال کے روز عثمان بزدار کے شاہانہ دورے کی گرد ابھی بیٹھی ہی تھی کہ ملتان میں انتظامیہ نے ان کے دورے کے دوران سڑکوں کے علاوہ اہم مارکیٹوں، بازاروں اور کاروباری مراکز ہی بند کرادیئے۔ ان کی آمد پر900 پولیس افسران اور سیکیورٹی اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی۔

عثمان بزدار نے پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی، اس موقع پرآئی جی پنجاب نےوزیراعلیٰ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ شیلڈ وصولی کے بعد آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ سے مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن سیاہ چشمے پہنے عثمان بزدار کو آئی جی پنجاب کا ہاتھ ہی نظر نہیں آیا اور وہ مصافحہ کیے بغیر ہی آگے بڑھ گئے۔

آئی جی پنجاب بھی اپنی دھن کے پکے نکلے، وہ مصافحہ کرنے کی اپنی خواہش کو دبانے کے بجائے عثمان بزدار کے پیچھے گئے اور انہیں اپنی جانب متوجہ کرکے ہاتھ ملا ہی لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک صحافی کے سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں ابھی مکمل تربیت یافتہ نہیں ہوں، آہستہ آہستہ ٹرینڈ ہوجاؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |